(باخبر سوات ڈاٹ کام)سکول گاڑی پر فائرنگ کے خلاف سوات میں جگہ جگہ احتجاج، آج سوات کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سکول وین پر حملے کے بعد نشاط چوک مینگورہ، چارباغ، گلی باغ اور خوازہ خیلہ میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بند کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات میں اس طرح کے واقعات بند کئے جائیں۔ سوات میں امن قائم کیا جائے۔ سوات سے شدت پسندوں کو نکالا جائے۔ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سوات کے صدر ثواب خان نے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا کہ آج منگل کو سوات کے تمام نجی سکول احتجاجاً بند رہیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان منگل کو کیا جائیگا۔
Swat
