Swat

مینگورہ نشاط چوک،دہشت گردوں کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نشاط چوک میں باپ بیٹے کے قتل، سکول وین پر فائرنگ، امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان، سنیٹر مشتاق احمد خان، سردار حسین بابک، منظور پشتین، افراسیاب خٹک، مختیارخان یوسف زئی، عدنان امیر مقام اور دیگر نے اپنے خطاب میں سوات میں باپ بیٹے کے قتل اور ان کو دہشت گردقرار دینے کی شدید مذمت کی اور پولیس کو چوبیس گھنٹے کا وقت دیا کہ اگر ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی، تو پھر دھرنا دیا جائیگا۔ سوات اولسی پاسون کے زیرِ اہتمام مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سوات میں مزید دہشت گردی برداشت نہیں کی جائیگی۔ فوری طور پر فوج اور دہشت گردوں کو سوات سے نکال دیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ اب کسی قسم کی ڈرامے بازی پختون سرزمین پر برداشت نہیں کی جائیگی۔ اب سوات کے عوام بیدار ہوچکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ جہاں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہو، تو اسی جگہ دھرنا دیا جائیگا۔ نشاط چوک کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس چوک میں یہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔