Swat

قدرتی آفات و حادثات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا اور یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلاف ۲ پروگرام کے زیرِ اہتمام قدرتی آفات و حادثات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد سیدو میڈیکل کالج سوات میں کیا گیا۔ جس میں پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ، سیدو میڈیکل کالج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ، یو این ڈی پی گلاف ۲کے عہدیداران، چیئرمین تحصیل کبل سمیت طالب علموں، اساتذہئ کرام اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور خان نے اس موقع پر کہا کہ صوبے بھر میں بارشوں اور سیلابوں سے 15 جون اب تک 309 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بارشوں اورسیلابوں سے 370 زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے 91 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔