(باخبر سوات ڈاٹ کام) فتح پور کے علاقہ ماشگ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور میاں بیوی و بیٹی زخمی ہوگئے۔ شیر بہادر کی مکان کی چھت گرنے سے ان کا سات سالہ بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے شیر بہادر، ان کی بیوی اور بیٹی کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
