(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے جو مسلح طالبان نے خالی کردیئے ہیں، وہاں پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کے پی آر اُو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوات پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع سوات کے مختلف دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔آپریشن میں ضلعی پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، سپیشل کمبیٹ یونٹ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈی ایس پی سرکل مٹہ غنی الرحمان کے قیادت میں کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ مٹہ، تھانہ کالاکوٹ اور تھانہ چپریال نے پولیس جوانوں کے ساتھ دشوار گزار پہاڑیوں سے گزر کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں، گھروں اور مورچوں کو مسمار کیا اور آگ لگا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیر کردیا۔
Swat
