(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے تمام بالائی علاقے مسلح طالبان نے خالی کر دیئے۔ان علاقوں سے تمام مسلح طالبان واپس افغانستان چلے گئے۔ بالائی علاقوں کینالہ، بالاسور، شلخو سر، جانہ، بہادر بانڈہ، لیٹو سر، جولبا سر، بکرو سر، نرئی خرکئی، گوہل، کگہ اورشیخان کے مقامی لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں تین ماہ قبل آنے والے دو سے ڈھائی سو تک مسلح طالبان نے تمام علاقے خالی کر دیئے اور افغانستان کی جانب چلے گئے۔ ان علاقوں میں آنے والے مسلح طالبان نے ان علاقوں میں خیمہ بستیاں بنائی تھیں۔ دن رات دور بینوں کے ذریعے مختلف علاقوں اور راستوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ سوات میں شدید عوامی احتجاج کے بعد مسلح طالبان نے یہ تمام علاقے خالی کر دیئے ہیں۔ سوات کے دیگر علاقوں ملم جبہ، بنجوٹ اور دیگر علاقوں میں موجود مسلح طالبان بونیر میں ایلم کی پہاڑیوں کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔
Swat
