Swat

جمعیت علمائے اسلام سوات کاامن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نشاط چوک مینگورہ میں جمعیت علمائے اسلام سوات نے علاقے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا فتحت اللہ، ترجمان ڈاکٹر امجد، مولانا حجت اللہ، سیدقمر، قاری محمود او ر دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں بالخصوص اور خیبرپختون خوامیں بدامنی کی ذمے دار صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی اور ناکام مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی اہلیت کھو چکی ہے۔ گالم گلوچ کی سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید سوات امن کے لئے اسلام آباد میں مظاہرے کررہے ہیں۔ اگر ان میں جرات ہے، تو وہ اپنے آبائی علاقے میں امن کے لئے نکلیں۔مولانا فتحت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پورا صوبہ بدامنی کا شکارہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔