(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ چوک میں تحریک انصاف مٹہ کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حق میں امن ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحصیل مٹہ عبداللہ خان، بازار کے صدر محمد زبیر اور شامیزئی ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری محمد اسرار خان نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ادھورا اور زندگی ناممکن ہے۔ سوات میں حالات کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس اس وقت اس قابل ہے کہ وہ سوات میں امن قائم کرسکتی ہے۔ اسلئے سوات پولیس کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تاریخی کارکردگی پر سوات پولیس اور سوات امن کیلئے کرادار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین عبداللہ خان نے کہا کہ مزید کسی بھی جگہ پر نامعلوم ملزم کا واقعہ برداشت نہیں کیا جائیگا اور جہاں پر بھی واقعہ ہوا تو سارے لوگ جاکر وہاں پر اپنے حق کیلئے آواز اٹھائینگے۔ انہوں نے سوات میں قیامِ امن کیلئے کوشش کرنے پر تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
Swat
