(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ ہزارہ میں عدالت سے گھر جانے والے وکیل کوذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ محمد سلیم ایڈوکیٹ موٹر سائیکل پر عدالت سے اپنے گھر مام ڈھیرئی جارہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم آخری اطلاعات تک پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔
Swat
