(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں گذشتہ روز قتل کئے جانے والے محمد سلیم ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ اُو کبل نواب خان کے مطا بق قتل میں ملوث تین ملزمان وزیر زادہ ولد سخی جان سکنہ مام ڈھیرئی، رحمانی جان ولد شاہ جہان سکنہ مام ڈھیرئی اور ڈاکٹر داود ولد ڈاکٹر ابراہیم سکنہ حیات آباد پشاور کو گرفتار کرلیا گیا۔وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب وکلا نے وکیل کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور ملاکنڈ ڈویژن میں تین روزہ سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
