Swat

لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نے اوپن ہارٹ سرجری کا کامیاب آغاز کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے بعد اوپن ہارٹ سرجری (کارڈیک سرجری) کا کامیاب آغاز کردیا۔ اس کے ساتھ صوبہ میں پہلی دفعہ دل کے بند سوراخ کھولنے کے لیے جدید کیتھ مشین لگایا ہے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ دل کے اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لوگ پہلے پشاور یا ملک کے دوسرے حصوں میں جاتے تھے، جس کی وجہ سے مریضوں کو کئی سال تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا تھا اور اکثر انتظار میں زندگی کی بازی ہار بھی جاتے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس قدر معیاری ہسپتال میں ماہر ٹیم کے زیرِنگرانی دل کی تمام بیماریوں کا آپریشن قابل ستائش ہے۔ اس کی وجہ سے دوسرے ہسپتالوں پر رش کم ہوگا۔ وائس چانسلر ملاکنڈ ہونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ ٹیم کی نگرانی میں یہ ہسپتال مزید آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی تحقیق کی مد میں لقمان ہسپتال کے شانہ بشانہ رہے گی۔ تقریب سے سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان، سابق ایم پی اے محمد امین، ڈپٹی کمشنر لویر دیر اور اے سی بابو زئی نے اپنے بیانات میں اس اقدام کو سراہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔