(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن انٹر کالجز گیمز سوات زون میں طالبات کے مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدوشریف اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ کے درمیان کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ ایک آسان مقابلے کے بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدوشریف نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 65 رنز بنائے تھے۔ جواباً گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف نے 9.2 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔
Swat
