Swat

پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آر پی اُو سجاد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سجاد خان نے کہا ہے کہ پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمے داری ہے۔ پولیس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائے۔ ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں آل ڈی پی اُو زکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمے داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا عوام کے ساتھ اچھے برتاو ہی سے یہاں جرائم میں کمی آسکتی ہے۔ تھانوں میں عوام کو سستی سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ عوام کا پولیس پر بھروسہ قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔