Swat

ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جنگلات کے تحفظ سے متعلق ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور محکمہ جنگلات کے دیگر آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں میاندم، مرغزار، جامبل کوکارئی اور کبل کے علاقوں کے مشران نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے اجلاس کو جنگلات کے تحفظ اور مسائل سے متعلق بریف کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کا کہنا تھا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں۔ ان کا تحفظ مشترکہ ذمے داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جنگلات ہی ہیں جس کی وجہ سے سوات بھر کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور سیاح حسین وادیوں کا رُخ کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔