(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات نے جمعرات 27 اکتوبر 2022ء کو یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا اور ”امن مارچ“ کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں انسانی حقوق کی بے مثال خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی قابض افواج کے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے عملے اور طلبہ نے آج صبح کشمیر کے معصوم لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ”ایک منٹ کی خاموشی“ کا آغاز کیا۔
Swat
