Swat

پولیس فورس عوامی توقعات پر پورا اترے گی، آر پی اُو سجاد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان کی زیر صدارت ان کے دفتر سیدو شریف سوات میں محکمہئ پولیس سوات کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی اپر سوات خان خیل کے علاوہ ضلع سوات کے تمام ڈی ایس پیز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سوات میں امن وامان کی موجودہ مجموعی صورتحال اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں مذکورہ فورس کو مزید فعال بنانے کی غرض سے متعدد ہدایات دی گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر نے افسران کو متعلقہ تھانوں کی حدود میں اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں مزید موثر انداز میں سر انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سوات پولیس نے معروضی حالات اور کسی بھی آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ اپنی جوانمردی اور جرأت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہی فورس آئندہ بھی کسی بھی قسم کے چیلنج کی صورت میں عوام کی امنگوں اور توقعات پر پورا اترے گی۔ ریجنل پولیس چیف نے پولیس فورس کو ایک ٹیم ورک کی طرح اپنی آپریشنل ذمے داریاں سر انجام دینے پر زور دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔