Swat

کبل پولیس کی کارروائی،گاڑی کے خفیہ خانوں سے تیس عدد پستول برآمد،ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے تیس عدد پستول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح کبل میں سلیم خان ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ارشد خان نے ڈی ایس پی سرکل کبل زاہد خان اور ایس ایچ او تھا نہ کبل نواب خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کبل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تیس پستول کار کے خفیہ خانوں سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کبل میں سلیم خان ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔ ان سے آلہئ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔