Swat

سوات کے ایک ہزار سے زائد گھر سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں، خالد وقاص

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ اگست میں سیلاب سے صوبہ بھر میں 37 ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ اس میں سوات کے ایک ہزار سے زائد مکانات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت کے ہزاروں رضاکاروں نے روز اول سے متاثرہ لوگوں کی خدمت شروع کی ہے۔ سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کے لئے سوات میں 13 ہزار گھرانوں کو فوڈ اور نان فوڈ پیکیجز دئے گئے ہیں۔ اس طرح صوبہ بھر میں 70 ہزار فوڈ و نان فوڈ پیکیج دیے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ چھے سو رضا کاروں نے سوات میں مستقل بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک سات چیئرلفٹ بنائے جاچکے ہیں۔ بیس میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جن میں ہزاروں متاثرین خصوصاً خواتین کو طبی امداد اور ان کی بنیادی ضروریات فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے معذوروں اور یتیم بچوں کے لئے خصوصی پیکیجز دئے ہیں اور مزید منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔ اب ان کے لئے گھروں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔