Swat

امن مشاعرے میں سوات کے نامور شعرا کی شرکت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیئر سوات، مٹکا سپاٹ، سوات ادبی ملگری اور ایلم پختو ادبی کلتوری ٹولنہ جہانزیب کالج کی جانب سے ”امن مشاعرے“ کا اہتمام کیا گیا جس میں سوات کے نامور شرکاء محمد حنیف قیس، پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان عطا، عثمان اولس یار، عطااللہ جان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ہمدرد یوسف زئی، ظفر علی ناز اور دیگر شعرا نے امن کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے مشاعرہ میں شرکت کی اور شعرا کو داد دی۔ مشاعرے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ سوات میں پائیدار امن اور سوات کے لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کو بیدار رکھنے کے لئے اس طرح کی مختلف تقریبات وقتاً فوقتاً منعقد کی جائیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔