Swat

وطن عزیز کسی قسم کے انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا، مولانا صدیق احمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاق المدارس ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم مولانا صدیق احمد نے کہاہے کہ وطن عزیز پاکستان کسی قسم کے انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین دانشمندی کا مظاہرہ کریں اورسیاست میں قومی سلامتی و ریاستی مفادات کو مقدم رکھیں۔ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے خلاف جاری مہم انتہائی مذموم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں اظہارِ یکجہتی پاکستان کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مفتی حمید اللہ، مولانا محبوب علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا آخری حصار ہے۔ اس کو کمزور کرنا، عوام اور فوج کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پید اکرنا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ تحقیقی اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر پاک فوج پر الزام تراشی اور حاضر سروس فوجی اور سیکورٹی افسران کو ہدف بنانا پاکستانی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔