(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی سات تنظیموں کا خواتین کے حقوق کے لئے مشترکہ سرگرمیاں جاری کرنے کا فیصلہ، 80 فیصد خواتین پر گھروں میں کسی نہ کسی طرح تشدد کیا جاتاہے۔ اس کی روک تھام کے لئے آگاہی کی ضرورت ہے۔ سوات سیدو شریف میں عورت فاؤنڈیشن کی ضلعی رہنما ثمرین حکیم، عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر یاسمین گل، ای پی ایس کے طاہر خان، امید کے شکیل احمد خان، دی اوکینیگ کے شمشیر علی، آئیڈیا کے شاہ حسین، سماجی کارکن محی الدین، رینا بیگم اور میڈیا سے نیاز احمد خان نے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ کام کیا جائیگا۔ عورت فاؤنڈیشن کی ثمرین حکیم نے اس موقع پر کہا کہ آنے والے دنوں میں خواتین کے حقوق کے لئے سیدوشریف میں میلہ منعقد کیا جائیگا۔
Swat
