Swat

سوات، سیاحتی مقامات پر ٹور ازم پولیس تعینات کی جارہی ہے، آر پی اُو سجاد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے کہا ہے کہ سرمائی سیاحتی موسم کے دوران سوات کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹور ازم پولیس تعینات کی جارہی ہے۔ اس سال سرمائی سیاحت کے موسم میں متعدد ونٹر فیسٹیولز منعقد کیے جائیں گے۔ سیاحوں کو ہر طرح کی سہولت مہیا کی جائے گی اور انھیں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ وہ مکمل اعتماد کیساتھ سیاحتی مقامات کو سیرو تفریح کیلئے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز ایک جاری بیان میں کیا۔ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کا کہنا تھا کہ اس سال موسمِ سرما میں سوات کے برفیلے علاقوں میں متعدد فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں لاکھوں کی تعداد میں ونٹر ٹور ازم کے دلدادہ سیاح آنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سیکورٹی، سہولت اور مدد کیلئے ٹور ازم پولیس تعینات کی جارہی ہے۔ سیاح بلا کسی خوف خطر سیرو تفریح کے لئے یہاں کا وزٹ کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔