Swat

سیدو شریف ہسپتال کے ملازم کو اِغوا کرلیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ شگئی سے سیدو شریف ہسپتال کے ملازم کو اِغوا کرلیا گیا۔ شاہ خوبان نے پولیس میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں صبح اپنے گھر ڈاکٹر جاوید اسٹریٹ شگئی سے ہسپتال جانے کے لئے نکلا، تو دو لڑکے اور ایک عورت گلی میں موجود تھے۔ انہوں نے میرے منہ پر رومال رکھا، جس سے میں بے ہوش ہوگیا اور جب ہوش میں آیا، تو میں مانیار کی پہاڑی پر تھا۔ ملزمان میرے دو موبائل اور رقم ساتھ لے گئے تھے۔ دورانِ بے ہوشی مجھ پر تشدد بھی کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔