Swat

آر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ ہفتہ کے روز ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ہفتے کے روز تحصیل گدیزئی کے علاقوں گیراڑئ درہ، بنجیر، ناوی ڈھنڈ، ناٹ میرہ، سر بانڈہ، غلام درہ اور چور بانڈہ کے علاقوں میں جاری ہے، جس کی قیادت ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کر رہے ہیں۔ ڈی پی او بونیر عبدالروف قیصرانی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر روشن زادہ خان کے علاوہ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے نوجوانوں نے پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں حصہ لیا۔ انھوں نے آپریشن میں شامل پولیس افسران اور جوانوں سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس نے ہمیشہ جوانمردی کا مظاہرہ دکھایا ہے۔ اس فورس نے گذشتہ نامساعد حالات میں جس طرح سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا اور علاقے میں امن قائم کیا، اسی طرح آئندہ بھی فورس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔