Swat

جہان آباد بدھا پر سنگ باری کرنے والا ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جہان آباد میں چھٹی صدی عیسوی میں پہاڑ پر کندہ کیے گئے بدھا کے تاریخی مجسمے پر سنگ باری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ابوبکر ساکن جمال آباد سنگوٹہ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک کے لیے ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں وہ بدھا کے مجسمے کو پتھر ما ر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس نے ہفتے کی شام ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔