Swat

مینگورہ بائی پاس واقعے میں شہید باپ بیٹے کے گھر پر رحیم آباد پولیس کا چھاپا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس واقعے میں شہید باپ بیٹے کے گھر پر رحیم آباد پولیس نے دوبارہ چھاپا مار کر مقتول کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقتول کے بیٹے کے مطابق گھر میں بھائیوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔ ایس ایچ او رحیم آباد نے پولیس کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر ہم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بھائی کی مرضی کے بغیر دوسرے بھائی پر ایف آئی آر درج کردی۔ دوسری جانب پولیس نے موقف دے کر کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ تھانہ رحیم آباد کی پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی۔ دورانِ گشت سدیس ولد علی سید سکنہ اینگرو ڈھیرئی بعمر 16 سال زخمی حالت میں پولیس کو ملا۔ سدیس نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی نے دیر سے آنے کی وجہ سے اس پر شیشے کے جگ سے وار کیا۔ نتیجتاً اس کا بایاں بازو شدید زخمی ہوا۔اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں۔موقع پر موجود موبائل آفیسر نے فوراً مجروح سدیس کے بیان کے مطابق تھانہ رحیم آباد کو مراسلہ ارسال کیا۔ تھانہ رحیم آباد پولیس نے مجروح سدیس کے بھائی غیاث کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔