(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کا پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ایم ایز سوات کے شاہ سید، ساجد خان، شانگلہ کے مدثرشاہ، دیر لوئر کے شاہ زمین اور دیگر نے کہا کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کا قیام 2014ء کے اوائل میں عمل میں آیا۔ اس وقت سے اب تک یہ اپنی بہترین خدمات کے لئے مشہور ادارہ ہے جو کہ اس وقت عملہ کم ہونے کے باوجود صوبے کے 35 اضلاع میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 34183 سکولز، اور اس میں کام کرنے والے ڈھائی لاکھ ملازمین اور 56 لاکھ طلبہ کی مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بہترین کارکردگی کے حامل اس ادارے کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کے احکامات جاری کریں، تاکہ ملازمین دفاتر میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے فرائض اور قومی خدمات پہ توجہ دے سکیں اور اس ادارے کی ساکھ اور وقار سلامت رہے۔
Swat
