(باخبر سوات ڈاٹ کام)سعید نعیم خان ریجنل ڈائریکٹر پراسیکوشن ملاکنڈ ڈویژن کی صدارت میں اجلاس دفتر ریجنل ڈائریکٹر پراسکوشن ملاکنڈ ڈویژن بمقام سیدو شریف سوات منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی رپورٹ پر تفصیل کے ساتھ بحث کی گئی اور پراسیکوشن میں بہتری لانے کیلئے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے سعید نعیم خان نے تمام ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکوشن کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، تاکہ کوئی بھی شخص جو کسی جرم میں ملوث ہو، کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے اور مظلوم عوام کو فوری اور سستا انصاف مل سکے۔
Swat
