(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دریا کے حدود میں جاری غیر قانونی مائیننگ بشمول بجری اور ریت نکالنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پابندی کا اطلاق کیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جابجا کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسے مچھر پلنے لگے ہیں۔ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
