(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹرانفارمیشن خیبرپختونخوا نورالہادی نے کہا ہے کہ محکمہئ اطلاعات حکومتی اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ حکومت اور عوام کے مابین بہتر اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کررہاہے۔ محکمہ نے قدرتی آفات اور دیگر نامساعد حالات میں عوام کو حکومتی نقطہئ نظر اور اقدامات سے آگاہ کرنے میں اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق عوام کو بروقت اور صحیح معلومات کی فراہمی کیلئے محکمہئ اطلاعات کے زیرِ انتظام پختونخوا ایف ایم ریڈیو سٹیشنز ایک اہم میڈیم کے طور پر بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ لہٰذا محکمہئ پولیس، محکمہئ اطلاعات کے اس ابلاغیاتی ذریعے سے بھی استفادہ کرسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان سے سیدوشریف میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر اطلاعات نورالہادی نے آر پی او ملاکنڈریجن سے ملاقات میں انھیں محکمہئ اطلاعات وتعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات نظام الدین اور محکمہئ پولیس کے افسران بھی موجودتھے۔
Swat
