(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات میں محکمہئ باغبانی نے پانچویں اور چھٹے سمسٹر کے طلبہ کے درمیان منی لینڈ سکیپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نور الامین ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور مقابلہ کے موضوع کے بارے میں سب کو آگاہ کیا۔ یہ فیصلہ مشیر، ماہرینِ تعلیم اور ڈپٹی رجسٹرار نے سنایا۔ فیصلے کے بعد پوزیشن ہولڈرز کو اسناد سے نوازا گیا۔آخر میں محکمہئ زراعت کی بہتری اور یونیورسٹی آف ایگری کلچر سوات کی سربلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ڈاکٹر عرفان اللہ نے مقابلے کا حصہ بننے پر تمام شرکا کے مشیروں اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
Swat
