(باخبر سوات ڈاٹ کام)عید کے روز سیدو شریف کے محلہ افسر آباد میں زخمی ہونے والا31 سالہ جوان پشاور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ عید کے روز اس جگہ فریقین کے درمیان تکرار ہوئی تھی جس میں ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کی تھی، جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ذوالقرنین ولد جاوید بلند ساکن لنڈیکس چل بسا۔
Swat
