(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو میڈیکل کالج کی سلورجوبلی کی چار روزہ تقریبات کا آغاز 10اکتوبر سے ہوگا۔کلچرل شو اور میوزیکل نائٹ سمیت دیگر اہم پروگرام ہوں گے۔تمام تر انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالہادی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر 1998 کو سیدو میڈیکل کالج کا جو چھوٹا پودا لگایا گیا تھا، اللہ تعالیٰ کے فضل اور فیکلٹی ممبرز کی انتھک محنت سے آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔جس سے پورے ملاکنڈ ڈویژن سمیت ملک بھر کے طلبہ و طالبات مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلور جوبلی تقریبات کا آغاز 10اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ریاض انور کریں گے۔جس کیلئے تمام انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔اس کے علاوہ کالج کی تزئین وآرائش بھی کی جا رہی ہے۔
Swat
