Swat

پی کے 6، پی ٹی آئی کے تین اہم امیدواروں میں ٹھن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)حلقہ پی کے 6 مینگورہ شہر میں پی ٹی آئی کے تین اہم امیدوار ایک دوسرے کے خلاف مد مقابل ہیں۔ تحریکِ انصاف کے تینوں امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن تینوں تحریکِ انصاف کا پرچم اور عمران خان کی تصویر استعمال کررہے ہیں۔ اس حلقہ سے سابق ایم پی اے فضل حکیم، تحریکِ انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری زاہد خان المعروف باز خان اور یوتھ ونگ کے صدر سعد خان ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ تحریکِ انصاف کے پرانے کارکنوں اور عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اہم عہدیدار اور بلدیاتی نمائندے زاہد خان المعروف باز خان کے ساتھ ہیں، جنہوں نے گذشتہ روز ورکرز کنونشن میں اس کو ثابت بھی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔