(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات حامد بونیرے کی زیر صدارت موضع مانکیال اور بڈئی کے اراضی مالکان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بڈئی سیرئی روڈ کی اَپ گریڈیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اراضی مالکان کے تحفظات کو تفصیل سے سنا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ منصوبے سے متعلق تمام مسائل کے خوش آئند حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات حامد بونیرے نے تمام اراضی مالکان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل و مطالبات کا مناسب اور موثر انداز میں حل یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبے پر کام بلا تعطل جاری رکھا جا سکے اور علاقے میں خوشحالی آسکے۔
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
