(باخبر سوات ڈاٹ کام) آئس پی کر گھر میں گھسنے والے آدمی کو تنظیم کے رضاکاروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ بانڈئی میں متحرک رضا کار تنظیم ’’سمہ لار‘‘ کے عہدیدار کو ایک رہائشی نے فون کیا کہ گھر میں کوئی شخص داخل ہوا ہے جس کی اطلاع تنظیم کے وٹس ایپ گروپ میں اور کانجو پولیس کو دی گئی۔ تنظیم کے درجنوں رضاکار اس گھر پہنچے اور ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
