(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ہسپتال سے نومولود بچی کی اغوا کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ان کو اطلاع ملی کی گائنی وارڈ میں ایک خاتون ان کی نو مولود بچی کو ٹیکہ لگانے کے بہانے لے گئی ہے اور واپس نہیں آئی۔ ایس ایچ او ضیاء الرحمان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ مسماۃ (ر) ساکن دیر حال کوزہ بانڈئی کو گرفتار کرکے بچی کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
Swat
