Swat

بریکوٹ، فریقین کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ میں فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول محمد شکیل ولد محمد اکبر کے بھائی فہد خان کی مدعیت میں تھانہ غالیگے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے فوری نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے احمد حسین خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مکان کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں عمر صادق، سجاد، فضل وہاب، ارشد، محمد ادریس، محمد یونس، شاہد عزیر سکنہ محلہ سکول بریکوٹ شامل ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔