(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے احتجاجی مطاہرہ کیا۔ اپر سوات کے علاقہ مدین میں بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے خلاف خواتین اور بچوں نے احتجاج احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مدین میں پیش آنے والے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف خواتین اور بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل ناقابل برداشت ظلم ہے۔ ایسے سنگین جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین اور عبرتناک سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے انصاف کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ مظاہرے کے باعث مدین کالام روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہقگیی، جس کے نتیجے میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Swat
