(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے چینوچم محلہ میں گھریلو تکرار کے بعد بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق بخت کرم ولد امیر ہاشم اور اس کے بیٹے عدنان کے درمیان زبانی تکرار ہوئی، جس کے بعد عدنان نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کیا اور آخر میں خودکشی کرلی۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کرکے دونوں لاشیں کبل ہسپتال منتقل کیں، جہاں سے بعد ازاں انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
Swat
