(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ سول ٹیکنالوجی (سی بی ٹی) کے سیکنڈ ائیر کے طلبہ سے امتحان لئے بغیر ان کے تھرڈ ائیر کی کلاسز کا آغاز کردیا۔ بورڈ نے یہ اعلان بھی نہیں کیا کہ تھرڈ ائیر کے طلبہ سے سیکنڈ ائیر کا امتحان کب لیا جائیگا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تھرڈ ائیر کے طلبہ کو ابھی فرسٹ ائیر کی ڈی ایم سیز بھی جاری نہیں کی گئیں۔ اس سلسے میں بورڈ کا موقف لینے کے لئے دفتر فون کیا گیا، لیکن اس مسئلہ پر کوئی بھی ببات کرنے کے لیے تیار نہ ہوا۔
Swat
