Swat

ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات کا ریجنل انفارمیشن آفس سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا محمد انصار اللہ خلجی نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات اور پختونخوا ریڈیو سوات کا اچانک دورہ کیا۔ مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے دفتری امور اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نثار محمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کو دفتر کی مجموعی کارکردگی، میڈیا کو سرکاری معلومات کی بروقت فراہمی اور صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ و مختلف سرکاری محکموں کے عوامی فلاحی اقدامات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سینئر انجینئر محمد جلال اور اسسٹنٹ حسین علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ملاکنڈ ڈویژن کے ریجنل دفتر کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری رجسٹرڈ چیک کی۔ غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔ڈائریکٹر جنرل محمد انصار اللہ خلجی نے دفتر کے افسران و اہلکاروں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ صوبائی حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ بعد میں ڈی جی نے روزنامہ مشرق کے بیورو آفس کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر صحافیوں رشید اقبال، فیاض ظفر، پرویز عالم پا پا اور انور انجم سے ملاقات کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔