Swat

سوات، خاتون زیادتی کیس، دو ملزم پولیس اہلکار گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ، تھانہ رحیم آباد کی حدود میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار، گذشتہ شب تھانہ رحیم آباد پولیس کو مسماۃ (ع) ساکنہ پشاور نے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف زیادتی کی رپورٹ درج کرائی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد زاہد اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت پولیس کانسٹیبل واحد محمود ولد بادشاہ محمد ساکن الہ ڈھنڈ، بٹ خیلہ اور پولیس کانسٹیبل محمد غضنفر ولد محمد صفدر ساکن چمکنی، پشاور کے نام سے ہوئی ہے۔بابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متاثرہ خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے میں لے گئے۔ وہاں باری باری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نیز کسی کو اور کو اس واقعے کے بارے میں بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔