(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ڈویژن کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفسز کی کارکردگی پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز اور بینک آف پنجاب کے ریجنل ہیڈ شریک تھے۔ اجلاس میں بجٹ کے استعمال، سرگرمیوں کی رپورٹنگ، احساس نوجوان پروگرام اور نوجوانوں کی ہنرمندی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ فنڈز کے ساتھ کارکردگی بھی بڑھنی چاہیے اور ہر خرچ کا نتیجہ سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرگرمیوں کے ثبوت میں صرف تصاویر نہیں بلکہ باقاعدہ ڈیٹا دیا جائے اور کھیلوں کے میدانوں، کلبوں، گرانٹس اور تقریبات کا مرکزی رجسٹر یکم دسمبر 202 6تک مکمل کیا جائے
۔۔۔
Swat
