مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہبیلیٹیشن ظاہر شاہ نے سوات کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122کے سٹیشن، آپریشن سینٹر اور زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال نے اُن کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی سیکرٹری نے ریسکیو سوات کے اہلکاروں اور اُن کے کام کی تعریف کی اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں
