Swat

ضلع نائب ناظم کا اے سی کے ہمراہ قطر چیریٹی کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع نائب ناظم سوات عبدالجبار خان نے اسسٹنٹ کمشنرحامد خان کے ہمراہ قطر چیریٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری کاموں جن میںیتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انتہائی غریب اور بے گھر بیواؤں کیلئے گھروں کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہینڈ پمپ کے قیام، غریب نادار اور معذور افراد کیلئے چھوٹے چھوٹے کاروبار کی فراہمی مساجد میں تعمیراتی کاموں، ایری گیشن چینل، مختلف سکولوں کو قیمتی آلات کی فراہمی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ ہدایت کی کہ معیار کے مطابق تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔