Swat

آرمی کی وردی میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کی پولیس نے آرمی کی وردی میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز وینئی کے علاقہ میں بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 16لاکھ روپے، ایک ایس ایم جی، ایک نائن ایم ایم پستول اور پاک فوج کی وردیاں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں