Swat

نیا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، امیر مقام

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ 2018ء کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہورہا ہے۔ مسلم لیگ ن پاکستانی قوم کو وزیر اعظم شہباز شریف کی شکل میں نئے سال کا تحفہ دے گی۔ ن لیگ ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ عمران خان اور زرداری قادری گٹھ جوڑ اپنی سیاسی ناکامی کے بعد قوم کو بے وقوف بنانے کا نئی چال ہے جو کسی صورت کامیابی نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ کے نواحی علاقے دنگرام میں شمولیتی تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ولیج کونسل کے ناظم سید حمیدخان نے اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔