Swat

کٹ گاڑیوں کے خلاف طبل جنگ بج گیا

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ غیر قانونی طور پر کٹ گاڑیاں بنانے والے مافیا کو 3 ایم پی او کے تحت ڈی آئی خان جیل بھجوادیا جائے گا۔ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک وارڈن نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے دفتر میں سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ اور گورننگ باڈی کے اراکین سے چیئرمین سیدشہاب الدین کی زیر قیادت ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طورپربنائی جانے والی کٹ گاڑیاں کسی صورت رجسٹرڈ نہیں کی جائیں گی۔ اس ضمن میں کٹ گاڑیاں بنانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں