Swat

خواتین کے ووٹ کا اندارج یقینی بنایاجائیگا ، عائشہ سید

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے تعلق رکھنے والی جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے سوات کے الیکشن کمشنر سے باضابطہ ملاقات کی اور خواتین کے ووٹ ڈالنے پر بحث کی۔ بعد میں عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں خواتین کی پولنگ کے حوالے سے مختلف امور پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں مرد رجسٹرڈ وٹروں کی تعداد چھ لاکھ سے زائد اورخواتین کی چار لاکھ ہے جو کہ واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فرق کو ختم کرنے کے لئے خواتین کے ووٹ کا اندارج یقینی بنایاجائیگا اور ان کے شناختی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جن خواتین کے پولنگ سٹیشن گھر سے دور ہیں، ان کے ووٹ کی منتقلی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں